Click to read more.
#اردو_معلومات
🔍سوال: شکیب جلالی ایک شاعر تھا اس کی موت کس طرح ہوئی تھی؟
📘جواب: 1966 میں ریل گاڑی کے سامنے آکر خود کشی کرلی تھی.
🔍سوال: 1970 میں اردو کے مشہور شاعر کون تھے جنہوں نے خود کشی کی تھی؟
📗جواب: مصطفیٰ زیدی نے.
🔍سوال: وہ کونسے شاعر تھے جن کی موت گھوڑے کی دولتی سے ہوئی؟
📙جواب:نجم الدین شاہ مبارک کی.
🔍سوال: وہ کونسے شاعر تھے جنہوں نے اپنی ساری عمر نعت کو ہی کو موضوع سخن بنایا؟
📕جواب: محسن 😎کاکوردی.
🔍سوال:وہ کونسے شاعر تھے جو شاعری میں کسی کے شاگرد نہیں تھے؟
📔جواب: شیخ امام بخش ناسخ البتہ وہ پہلوانی میں مرزا مغل کے شاگرد تھے.
🔍سوال: خواجہ حیدر علی آتش کون کون سے نشے کرتے تھے؟
📓جواب: بھنگ،چرس،حقہ پیتے تھے.
🔍سوال:سودا کو کتے پالنے شوق تھا آپ بتائیے کہ داغ دہلوی کو کس پرندے کے پالنے کا شوق تھا؟
📗جواب: تیتر پالنے کا.
🔍سوال: اردو کے وہ کونسے شاعر تھے جن کی نماز جنازہ عیدالاضحٰی کے دن پڑھی گئی؟
📙جواب: داغ دہلوی کی.
🔍سوال: اردو کے کس شاعر کا جدہ سعودی عرب میں دوران مشاعرہ انتقال ہوا؟
📘جواب: ماہرالقادری کا.
🔍سوال: اردو کی کونسی شخصیت نے مرنے کے بعد اپنی لاشوں کو جلانےوصیت کی تھی؟
📙جواب: ن.م راشد (مرد) اور عصمت چغتائی (عورت) نے.
🔍سوال: ابن انشاء کا انتقال لندن میں ہوا آپ بتائیے کہ بہادر شاہ ظفر کہاں دفن ہیں؟
📗جواب: رنگون (برما) میں.
🔍سوال: اردو کے مشہور مزاح نگار پطرس بخاری نیویارک امریکہ میں دفن ہیں آپ بتائیے کہ مولانا محمد علی جوہر کہاں دفن ہیں؟
📒جواب: بیت المقدس میں.
🔍سوال: کس شاعر نے خود اپنی تاریخ وفات نکالی تھی اور وہ بالکل درست ثابت ہوئی؟
📔جواب: مومن خان مومن نے وہ چھت سے گر فوت ہوگیا تھا.
🔍سوال: اردو کے عناصر خمسہ کونسے ہیں؟
📚جواب: محمد حسین آزاد
الطاف حسین حالی
سرسید احمد خان
شبلی نعمانی
ڈپٹی نذیر احمد.
🔍سوال: اردو کے اس مشہور شاعر کا نام بتائیے جو موسیقار بھی تھے؟
📘جواب: امیر خسرو
🔍سوال: سید سلیمان ندوی اور علامہ شبیر عثمانی کا مزار کہاں ہے؟
📙جواب: اسلامیہ کالج کراچی میں.
🔍سوال: قومی ترانے میں اردو کے کتنے الفاظ ہیں؟
📗جواب: صرف ایک “کا” کا لفظ.
🔍سوال: پاکستان کا قومی ترانہ کس ہیئت میں لکھا گیا ہے؟
📘جواب: مخمس میں.
🔍سوال: قومی ترانے کی دھن کس نے تیار کی تھی؟
📙جواب: احمد جی چھاگلہ نے.
🔍سوال:قومی ترانے کا دورانیہ کتنا ہے؟
📔جواب: ایک منٹ بیس سیکنڈ
🔍سوال: اردو کے کونسے مشہور شاعر اپنے ہی گھر میں دفن ہیں؟
📓جواب: میر انیس