مشہور اسماء النبی صلى الله عليه و سلم کے معانی

Click  to read more.

*مشہور اسماء النبی صلى الله عليه و سلم کے معانی*

نام مبارک۔👇 معنی👇
احمد👈 اپنے رب کی زیادہ تعریف کرنے والا
حامد👈 اللہ کی حمد کرنے والا
محمود👈 جسکی سب تعریف کریں
اُحید 👈 امت کو دوزخ سے بچانے والا
حاشر 👈 مردوں کو اٹھانے والا
عاقب👈 پیچھے آنے والا
طلحہ👈 چودھویں کا چاند
طاہر 👈 پاک صاف
مذکر 👈 نصیحت کرنے والا
شاہد 👈 گواہی دینے والا
بشیر 👈 خوشخبری دینے والا
مصباح👈 روشن چراغ
منیر 👈 روشن کرنے والا
طیب 👈 پاک / پاکیزہ
بالغ 👈 بلند مرتبہ پر پہنچنے والا
مدثر 👈 چادر اوڑھنے والا
مجیب👈 عرض قبول کرنے والا
ولی 👈 اللہ کا دوست
قوی 👈 طاقتور
مبین 👈 ظاہر /کھلا ھوا
غیث 👈رحمت کی بارش
جبار 👈 ٹوٹے دلوں کو جوڑنے والا
شفیع 👈شفاعت کرنے والا
صالح 👈نیک
صادق👈سچا
مصدق👈 جسکی تصدیق کی گئی ھو
متوکل👈 اللہ پر بھروسہ کرنے والا
باطن 👈 پوشیدہ /چھپا ہوا
حافظ 👈 یاد رکھنے والا
شکُور 👈 شکر ادا کرنے والا
حکیم 👈حکمت والا
سید 👈 سردار
مقدس 👈ہر عیب سے پاک
روُف 👈 بہت مہربان
مبلغ 👈 اللہ کا پیغام پہنچانے والا
واصل 👈 اللہ سے ملانے والا
حضرت ابراہیم علیہ السلام نےسب سے پہلے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی دعا مانگی
حضرت عیسٰی علیہ السلام نےسب سے پہلے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشخبری سنائی تھی
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قمری تاریخ پیدائش 👈12 ربیع الاول
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عیسوی تاریخ پیدائش 👈 22 اپریل 571ء
ولادت کا دن👈پیر (سوموار)
ولادت کا وقت 👈بعد از صبح صادق اور قبل از طلوع آفتاب
جائے ولادت👈 مکہ معظمہ، سعودی عرب
قوم👈 ہاشمی
خاندان /قبیلہ👈قریش
نسل 👈عرب
والد کا نام 👈 حضرت عبداللہ
دادا کا نام 👈 حضرت عبد المطلب
دادی کا نام 👈حضرت فاطمہ بنت عمرو
والدہ کا نام 👈 حضرت آمنہ
نانا کا نام 👈 حضرت وہب
نانی کا نام 👈برہ
چچا 👇👇
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 11 چچا تھے؟ 👇
1.حارث2.ابوطالب3.زبیر4.حمزہ 5.ابو لهب 6.غیراق 7.مقوم.8.صفار /ضرار 9.عباس 10.قثم.11.حجل
پھوپھیاں 👇👇
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چھ (6)پھوپھیاں تھیں👇
👈١.صفیہ👈٢.اُم کلیم👈٣.عاتکہ👈٤.برہ👈٥.اُروی
👈٦.اُمیمہ
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےسات (7) گھوڑے تھے۔جن کے نام درج ذیل ہیں۔ 👇
👈1.یعسوب👈2.خلیف👈3.طرف👈4.مرتجز👈5.سکب👈6.لزاز👈7.ورد
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کا نام قصواتھا۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےخچر کا نام دلدل تھا۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درازگوش کا نام یعفور تھا۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نو(9) تلواریں تھیں جن کے نام درج ذیل ہیں 👈1.عضب👈2.رسوب👈3.مخذم👈 4.قلعی 👈5.ماثور👈6. حتف👈 7.بتار👈8.قفی 👈9.ذوالفقار.
أن 9 تلواروں میں سے 8 تلواریں ترکی کے شہر استنبول میں توپ کاپی نامی عجائب گھر میں محفوظ ہیں جبکہ 1 تلوار مصر کے شہر قاہرہ میں مسجد حسین بن علی میں محفوظ ھے_
ازواج مطہرات۔👇
پہلا نکاح👈حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا(بیوہ) بوقت نکاح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک 25 سال تھی.
دوسرا نکاح 👈حضرت سودہ رضی اللہ عنہا(بیوہ)
بوقت نکاح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک 50 سال کی تھی _
تیسرا نکاح 👈 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا (کنواری)
بوقت نکاح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک 53 سال کی تھی _
چوتھا نکاح 👈 حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا (بیوہ)
بوقت نکاح حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عمر مبارک 56 سال کی تھی _
پانچواں نکاح 👈 حضرت زینب رضی اللہ عنہا بنت خزیمہ (بیوہ)بوقت نکاح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک 56 سال کی تھی
چھٹا نکاح 👈 حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا (بیوہ)
بوقت نکاح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک 56 سال کی تھی _
ساتواں نکاح 👈 حضرت زینب رضی اللہ عنہا بنت
حجش (مطلقہ)بوقت نکاح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک 58 سال کی تھی _
آٹھواں نکاح 👈 حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا (قید
سےآزاد)بوقت نکاح 6حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک 58 سال کی تھی _
نواں نکاح 👈 حضرت صفیہ رضی اللہ (قید سے آزاد)بوقت نکاح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک 60 سال کی تھی _
دسواں نکاح 👈 حضرت اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا (بیوہ)بوقت نکاح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک 60 سال کی تھی _
گیارہواں نکاح 👈 حضرت میمونہ رضی اللہ تعالٰی عنہا (مطلقہ)بوقت نکاح حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عمر مبارک 60 سال کی تھی _
اہم وضاحت 👇👇
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یہ سب نکاح اس آیت سے پہلے ھو چکے تھے جس میں مسلمانوں کے واسطے بیویوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ چار تک مقرر کی گئی ھے _
جنگوں میں بعض صحابہ کرام شہید ھوئے یا کفار مکہ نے مسلمان عورتوں کو طلاق دے دی تو۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان بیوہ یا مطلقہ یعنی طلاق یافتہ عورتوں سے نکاح
کر لیا اور انسانیت کو بیوہ اور مطلقہ عورتوں سے
نکاح کرنے کی ترغیب دی _
وفات۔ 👇👇👇
مرض کی ابتداء 👈 سر کا درد (حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ہاں)
مرض میں شدت 👇👇
حضرت میمونہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ہاں ہوئی
آخری آیام👇👇
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہہ ک حجرے میں گزارے
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہہ کےحجرے میں جاتے وقت حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ اورحضرت عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ نےحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دونوں بازو تھامے تھے۔
آخری نماز کی امامت 👇👇
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے آخری نماز کی امامت نماز مغرب تھی۔
علالت کے دوران امامت 👇👇
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی علالت کے دوران امامت فرمائی
تاریخ وفات👈12 ربیع الاول (11 ہجری) وفات کا دن 👈 پیر (سوموار)
وفات کا وقت 👈 سہ پہر
وفات کے وقت عمر مبارک👇👇
وفات کے وقت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک 63 سال 4 دن تھی۔ دنوں کے اعتبار سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ۔ وآلہ و سلم کی عمر مبارک :22،999دن اور 6 گھنٹےتھی۔
جائے وفات 👈 مدینہ منورہ (سعودی عرب)
تاریخ تدفین 👈 14 ربیع الاول بروز بدھ
وفات کے وقت حیات (زندہ)ازواج مطھرات کی تعداد نو (9) تھیں
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو غسل دینے میں شریک صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہ 👇
👈 حضرت عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ
👈حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ
👈حضرت فضل بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ
👈حضرت قثم بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ
👈حضرت اُسامہ بن زید رضی اللہ تعالٰی عنہ
👈حضرت اوس بن خولی انصاری رضی اللہ تعالٰی عنہ
👈 شقران ( حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے آزاد کردہ غلام)
وفات کا منظر 👇👇
وفات سے 4 دن قبل نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے مختصر خطبہ دیتے ہوئے فرمایا : خدا نے اپنے ایک بندہ کو یہ اختیار عطا فرمایا ھے کہ خواہ وہ بندہ دنیا کی نعمتوں کو قبول کر لے یا خدا سے ملاقات کر لے، اس بندے نے خدا سے ملاقات کو قبول کر لیا ہےیہ سنتے ہی حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ رو پڑے کیونکہ وہ سمجھ چکے تھے کہ یہ بندہ خود محمد رسول اللہ ہیں وفات کے دن حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر بار بار غشی طاری ہو رہی تھی اور دن جیسے جیسے چڑھتا جاتا تھا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بے چینی بڑھتی جاتی تھی _یہ دیکھ کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی لاڈلی بیٹی حضرت فاطمہ الزہرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بولیں :
“ہائے میرے باپ کی بے چینیحضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے یہ سنا تو فرمایاتمہارا باپ آج کے بعد بے چین نہ ہو گا۔ پھر سہ پہر کے وقت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو اپنی سانس رکتی ھوئی محسوس ھوئی تو ہاتھ اٹھا کر انگلی سے اوپر اشارہ کرتے ہوئے 3 مرتبہ فرمایا :
بل الرفيق الأعلى
ترجمہ 👈” اب اور کوئی نہیں وہی رفیق اعلی (خدا) درکار ھے _
یہی کہتے ہوئے ہاتھ مبارک لٹک آئے اور روح پاک عالم قدس میں پہنچ گئی _ مدینہ کی گلیوں میں آہ و بکا کے نالے بلند ھوئے، مسجد نبوی میں کہرام مچ گیا اور مسلمانوں کی آنکھوں میں دنیا اندھیر ھو گئی _ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے تلوار نکال لی اور بلند آواز میں بولے :جو یہ بولے گا کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے وفات پائی، میں اس کا سر قلم کر دونگا _
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے تقریر فرما کر صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہ کو دلاسہ دیا _
وفات کے وقت آپ کے والد حضرت عبداللہ کی عمر 25 سال تھی۔
حضرت عبداللہ کی قبر مبارک مدینہ منورہ میں ہے۔
وفات کے وقت آپ کی والدہ حضرت آمنہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی عمر 20 سال تھی۔
حضرت آمنہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی قبر مبارک مقام ابواہ میں ہے
مقام ابواہ کا مدینہ سے فاصلہ 80 میل ہے۔
والدہ کی وفات کے وقت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عمر 6 سال تھی
وفات کے وقت آپ کے دادا حضرت عبد المطلب کی عمر 110سال اور بعض روایات کے مطابق 140 سال عمر پائی، 98 سال کی روایت زیادہ مستند سمجھی جاتی ہے _ حضرت عبد المطلب کی وفات کے وقت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عمر مبارک 8 سال، 2 ماہ، 10 دن تھی۔
حضرت عبدالمطلب نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو حضرت ابو طالب رضی اللہ تعالٰی عنہ کے سپرد۔
حضرت ابو طالب رضی اللہ تعالٰی عنہ کا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کےسگے چچا تھے
حضرت ابو طالب رضی اللہ تعالٰی عنہ کی وفات کے وقت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عمر مبارک 49 سال 8 ماہ 11 دن تھی۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پہلی رضاعی ماں حضرت ثوبیہ رضی اللہ تعالٰی عنہ تھی۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دوسری رضاعی ماں حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالٰی عنہ تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *