Click down to read complete event
♦️حاضر جوابی اور اعلیٰ ذہانت♦️
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کے بچپن کا مشہور واقعہ ہے۔ جس سے آپکی کمال حاضر جوابی اور عقلی و علمی ذہانت کا اندازہ ہوتا ہے۔ علماء نے لکھا ہے عیسائوں کی جانب سے ایک مناظرے میں مسلمانوں کو لاجواب کرنے کیلئے چند عقلی سوال پوچھے گئے۔
اصحابِ تاریخ بتاتے ہیں کے شاہِ روم کی جانب سے آنے والے قاصد نے مجمع میں مسلمانوں سے یہ سوال پوچھے تھے۔
لوگ بہت متفکر اور حیران تھے کہ کیا جواب دیے جائیں۔
اور عیسائی بہت خوش تھے کہ آج ہم بہت سے اھل ایمان کو ایمان سے پھسلا دیں گے۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ اس وقت بچے تھے۔ والد سے اجازت چاہی کہ میں یہ جواب دینا چاہتا ہوں اصرار کے پیش نظر اجازت مل گئی۔ منادیٰ ہوگیا کہ ایک بچہ سوالات کے جواب دے گا۔ امام صاحب آگے آے وہ عیسائی منبر پر بیٹھا تھا آپنے اسکو کہا سوال کرنے والا شاگرد کی مثل ہوتا ہے۔ لہٰذا آپ منبر سے نیچے آکر سوال کریں ،
پہر امام صاحب منبر پر بحیثیت استاد تشریف فرما ہوۓ۔۰۰۰۰۰۰۰۰۰ اور فرمایا اب سوال کیجۓ…………
⚫️عیسائی مناظر: ا ّٰللہ تعالیٰ سے پہلے کون تھا؟
⚫️امام صاحب: ایک،دو، تین گنتی شمار کرکے بتائیےایک سے پہلے کون سا عدد ہے؟
⚫️عیسائی مناظر: ایک سے پہلے تو کوئی عدد نہیں آتا۔
⚫️امام صاحب: تو یہ سوال حل ہو گیا کہ جس طرح اعدادوشمار میں واحدِمَجازی سے پہلے کوئی چیز متحقق نہیں ہوسکتی تو واحد حقیقی سے پہلے کوئی شے کیسے ہوسکتی ہے۔ لہٰذا ہمارا ایمان ہے……. اللہ تعالیٰ کی ذات وحدہٗ لاشریک ہے ابتدا اور انتہا سے پاک ہے۔
⚫️عیسائی مناظر : آپ بتائیے!اللّٰہ تعالیٰ کا منہ کس طرف ہے۔ ؟
⚫️امام صاحب: میں آپ سے پوچھتا ہوں جب دربار میں شمع یا مشعل روشن کی جاتی ہے تو اسکا منہ کس طرف ہوتا ہے ؟
⚫️عیسائی مناظر: شمع اور مشعل کا منہ تو چاروں طرف برابر ہوتا ہے۔
⚫️امام صاحب: تو اس بات کا فیصلہ بھی ہوگیا کہ جب نور مجازی کا کوئی رخ متعین نہیں تو اللّٰہ تعالیٰ نور حقیقی کسی جہت کا پابند کیسے ہوسکتا ہے۔
وہ اپنے علم کے ساتھ ہر جگہ موجود ہے……….
⚫️عیسائی مناظر : ہر چیز کی کوئی نا کوئی جگہ ہوتی ہے جہاں وہ موجود ہوتی ہے،
بتائیے اللّٰہ تعالیٰ کہاں ہے؟
⚫️امام صاحب: دودھ منگوا کر اس سے پوچھتے ہیں بتائیے اس میں مکھن کہاں ہے؟
⚫️عیسائی مناظر: مکھن اس کے ہر ہر قطرے میں ہے۔
⚫️امام صاحب: وہ خالقِ ارض وسما اپنی قدرت کے ساتھ ہر جگہ یک وقت موجود ہے۔
⚫️عیسائی مناظر: تمہارا اللّٰہ کیا کر رہا ہے؟
⚫️امام صاحب: اسکے بہت سے کام ہیں ایک یہ کہ اسنے تجھ جیسے کافر کو ممبر سے اتارا اور مجھے اوپر بیٹھایا۔ تجھے پست کیا اور مجھے بلند کر دیا۔
سبحان اللہ سبحان اللہ
یوں لوگوں کے ہجوم میں وہ عیسائی لاجواب اور مبہوت ہوگیا۔ نیز ہر خاص و عام نے امام ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رحمہ اللہ تعالیٰ کے علم سے استفادہ کیا اور انکی قدر پہچانی۔
(الفقہ و الفقھاء ۔ ص۴۹)