Click down to read more
دنیا کے چند عجیب و غریب پھول:
1. Bird of Paradise
سائوتھ افریقہ میں پایا جانے والا پھول جو دیکھنے میں ایسے لگتا جیسے خوبصورت پرندہ اڑان بھر رہا ہو۔
2. Bleeding Heart Flower.
ایک زخمی دل جیسا دکھنے والا پھول ایسے علاقوں میں اگتا ہے جو ٹھنڈے اور نم ہوں۔
3. Monkey Face Flower
بندر کئ شکل رکھنے والا سدابہار پھول ملک Peru کے جنگلات میں پایا جاتا ہے اور مالٹے جیسی خوشبو رکھتا ہے۔
4. Hooker’s Lip Flower
عورت کے لبوں جیسی مشابہت رکھنے والا پھول میکسیکو، پوریتو ریکو، پانامہ کے Tropical جنگلات میں پایا جاتا ہے۔
5. Ghost Flower
بدروح کی طرح نظر آنے والا یہ پھول صرف کیوبا اور جنوبی فلوریڈا میں پایا جاتا ہے جہاں کی آب ہوا اس کے لیے سازگار ہے۔
6. Dancing Girl Flower
ناچتی ہوئی چھوٹی بچیوں کی طرح نظر آنے والا یہ پھول مشرقی افریقہ میں پایا جاتا ہے اور بہت نایاب ہے۔
7. Parrot’s Beak Flower
طوطے کی چونچ جیسا نظر آنے والا پھول صرف Canary Island میں پایا جاتا ہے اور تقریباً ختم ہونے کے قریب ہے۔
8. Bee Orchid Flower
پتیوں کے بیچ میں موٹی سی مکھی جیسی شکل کا نظر آنے والا پھول یورپ، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں پایا جاتا ہے۔
9. Beehive Ginger Flower
شہد کے چھتے کی طرح نظر آنے والا پھول چین اور بھارت میں پایا جاتا ہے۔ اس میں بہت سا پانی جمع ہوجاتا ہے اور ادرک کی خوشبو آتی ہے۔
10. Snake Gourd Flower
پاکستان ، بھارت، بنگلہ دیش اور اردگرد کے ممالک میں پایا جانے والا خوبصورت پھول ہے۔
11. Devil’s Hand Flower
گوئیتے مالا اور جنوبی میکسیکو میں پایا جانے والا پھول ہے جو شیطان کے پنجے جیسی مشابہت رکھتا ہے۔
12. Lobster Claw Flower
براعظم سائوتھ امریکہ کے Tropical جنگلات اور ان ڈونیشیا کے صوبے مالوکو میں پایا جاتا ہے۔ جو جھینگے کی پنجوں جیسی مشابہت رکھتا ہے۔
13. Desert Pea Flower
اطراف سے سرخ اور درمیان سے کالا سا موٹا ابھرا ہوا حصہ پھول کی خوبصورتی کو دوبالا کرتا ہے۔ یہ آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے اور اسے توڑنے کے لئیے آپ کو گورمنٹ سے اجازت لینی پڑتی ہے۔
14. Flying Duck Flower
یہ بھی آسٹریلیا کے جنگلات میں اگنے والا پھول ہے جسے دیکھ کر ایک اڑتی بطخ کی مشابہت نظر آتی ہے۔
15. Rafflesia Arnoldii
دنیا کا سب سے بڑا پھول ہے جو ان ڈونیشیا میں پایا جاتا ہے.
اسکی لمبائی تین فٹ تک ہوتی ہے اور وزن سات کلو گرام تک ہوسکتا ہے۔ یہ ایک پیراسیٹ پودے کا پھول ہے جو دوسرے پودوں کے ساتھ چمٹ کر ان کا رس چوستا ہے۔
ان میں گلے سڑے گوشت کی بدبو آتی ہے جو کیڑوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے اس طرح ان کی پولینیشن ہوجاتی ہے۔
کیا آپ نے ان میں سے کسی پھول کو دیکھا ؟ آپ کو کونس
پھول زیادہ عجیب لگا ؟ کمنٹ کریں۔🌷🌺🌹