منم ادنی ثنا خوان محمد – فارسی نعت بمع اردو ترجمہ

Click down to read full Nast Shareef

( نور الدین عبد الرحمان جامیؔ)
۔
منم ادنیٰ ثنا خوانِ محمد
غلامے از غلامانِ محمد

(میں محمد ﷺ کا ایک ادنیٰ سا ثنا خوان ہوں
جو محمد ﷺ کے غلاموں کا غلام ہے)

محمد ہست مہمانِ خداوند
دوعالم ہست مہمانِ محمد

(محمد ﷺ خدا تعالیٰ کے مہمان ہیں
(جب کہ ) دوعالم محمد ﷺ کا مہمان ہے)

تمامے انبیا و اولیا ام
نمک خوردند از خوانِ محمد

(میرے تمام انبیا اور اولیاء
محمد ﷺ کے (دستر خوان کے) نمک خوار ہیں)

ہمہ عالم گدائے کوچۂ او
سکندر از گدایانِ محمد

(سارا عالم ان (ﷺ) کے کوچے کا فقیر ہے
سکندر (بھی) محمد ﷺ کے فقیروں میں سے ہے)

دو عالم روز و شب در گفتگو اش
ہمہ قرآن در شانِ محمد

(دونوں عالم دن رات ان (ﷺ) کے ذکر میں (محو ہیں)
اور سارے کا سارا قرآن محمد ﷺ کی شان سے بھرا ہے)

ندارم کار بہ مینا و ساغر
منم مستند چشمانِ محمد

(مجھے مینا و ساغر سے کیا کام
کہ مجھ پر تو محمد ﷺ کی آنکھوں کا نشہ طاری ہے)

گنہ گارم، سیہ کارم ولیکن
بدستم ہست دامانِ محمد

(میں گناہ گار و سیہ کار ہوں لیکن
میں نے ہاتھوں میں محمد ﷺ کا دامن تھاما ہوا ہے)

نہ تنہا ہست جامی نعت خوانش
خدائے ما ثنا خوانِ محمد

(صرف جامی ہی اکیلا ان (ﷺ) کا نعت خوان نہیں ہے
(بلکہ) میرا خدا بھی محمد ﷺ کی تعریف کرنے والوں میں سے ہے)

اللهم صل على سيدنا محمد النبي الأمي
وعلى آلہ وازواجہ واھل بیتہ واصحٰبہ وبارك وسلم.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *