کمفرٹ زون – حالتِ اطمئنان

Click down  to read more

*کمفرٹ زون* ایک ایسی ذہن حالت ہے جس میں آپ نئے چیلنج قبول کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔

اس میں رہتے ہوئے ،آپ زندگی کو بہتر بنانے یا پروفیشنل لائف میں ترقی کرنے ، آگے بڑھنے کی منصوبہ بندی نہیں کرتے۔

آپ ایک خاص لیول تک کامیابی ، اپنے گولز حاصل کر چکے ہوتے ہیں لیکن اگلے لیول پر جانے کی کوشش نہیں کرتے ۔

*کمفرٹ زون* میں رہتے ہوئے آپ آرام طلب اور سست ہو جاتے ہیں ۔ اس میں چیزیں آپ کے لیے آسان بن چکی ہوتی ہیں۔ جو عادات پختہ ہو چکی ہوتی ہیں زندگی بس ان کے اردگرد گھوم رہی ہوتی ہے ۔ چیزیں آٹو پائلٹ پر ہوتی ہیں۔ آپ کی زندگی میں ایک روٹین اور یکسانیت ہوتی ہے۔

*کمفرٹ زون* میں زیادہ عرصہ رہنا آپ کے لیے خطرناک ہے۔ یہ آپ کو اعتماد اور خوشی سے محروم کر دے گا۔ آپ کی زندگی کی کوالٹی کو نقصان پہنچائے گا۔ اس سے آپ کی صلاحیتیں ماند پڑنے لگیں گی۔
ہمیں اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ہم صرف اسی وقت اچھا محسوس کریں گے جب ہمارے پاس چیلنج ہوں گے، جب ہم *grow* کر رہے ہوں۔

*سیلف امپروومنٹ* کے مطابق اگر آپ *grow* کرنا چھوڑ دیں گے ، تو آپ زوال کی طرف جانا شروع کر دیتے ہیں۔ *grow* کرنے کے لیے آپ کو *کمفرٹ زون* سے باہر نکلنا پڑتا ہے۔

جب آپ کوئی نیا اور مشکل کام کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ *کمفرٹ زون* سے باہر قدم رکھتے ہیں ۔

یہ نیا کام کوئی *skill* یا *مہارت* ہو سکتی ہے جیسے پبلک سپیکنگ یا کسی نئی زبان میں مہارت حاصل کرنا

یہ نیا کام کوئی نئی عادت ہو سکتی ہے جیسے *ٹائم مینجمنٹ* سیکھنا ۔

یہ نیا کا م کوئی *رویہ* ہو سکتا ہے جیسے دوسرے کے بارے میں اپنا تنقیدی رویہ کم کرنا یا زیادہ سوشل اور ملنسار بننا۔

کیسے پتا چلے گا کہ ہم *کمفرٹ زون* سے باہر قدم رکھتے ہیں یا نہیں ؟ یاد رکھیں کہ *کمفرٹ زون* سے باہر جو بھی کام ہو گا وہ آپ کےلیے کچھ مشکل ہو گا۔

جب آپ اس کو کرنے کا سوچیں گے تو یہ آپ کو خوف سے بھر دے گا۔

اس میں رسک ہو گا کہ شاید آپ ناکام ہو جائیں ۔

اس میں ناکامی کی صورت میں آپ کو مذاق کا نشانہ بنایا جا سکتا ہیں ۔
*کمفرٹ زون* سے باہر جو بھی کام ہو گا اس کے لیے آپ کو اپنی ہمت جمع کرنی پڑے گی ، خود کو بار بار قائل کرنا پڑے گا۔
آپ کو *سٹریس* میں سے گزرنا پڑے گا۔ آپ کو خود کو *stretch* کرنا پڑے گا۔ خود کو بدلنا پڑے گا۔ آپ کو پورا زور لگانا پڑے گا۔
اس کے لیے آپ کو اپنا علم بڑھانا ہو گا۔ نئی منصوبہ بندی کرنا ہو گی ۔ تخلیقی صلاحیت کو جگانا پڑے گا۔

اپنا جائزہ لیں کہ کیا آپ *سیلف امپروومنٹ* کے لیے کچھ نیا سیکھنے یا کرنے کا سوچ رہے ہیں ؟ جو آپ کے لیے چیلنج ہو۔

نئے خوابوں ، نئے منصوبوں پر کام شروع کریں ۔ نئے لیول پر جانے کی تیاری کریں ۔ اپنی زندگی کو جامد نہ ہونے دیں، اس میں نیا ولولہ ، نیا جوش لے کر آئیں ۔

زندگی کا مزہ اسی میں ہے کہ *کمفرٹ زون* سے باہر قدم رکھا جائے۔ کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں ؟

*کمفرٹ زون سے باہر ایک شاندار زندگی آپ کی منتظر ہے۔*

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *