اردو لطیفے

Click down to read jokes

Funny
ایک سردار جی اپنا فون توڑ رہے تھے کہ ایک شخص نے پوچھا آپ فون کیوں توڑ رہے ہیں تو سردار جی بولے جب کال لگاﺅ تو کمبخت عورت بولتی ہے کچھ دیر بعد کریں ۔ میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ اتنے چھوٹے سے فون میں عورت کیسے گھسی ۔
Funny
سوئمنگ پول میں چھ بچوں نے چھلانگ لگائی اور سوئمنگ پول کا سارا پانی غائب ہوگیا۔ کیوں ؟

کیونکہ نیا پیمپر اب پہلے سے بھی زیادہ جذب کرتا ہے۔

Funny
سویٹ رہو ٹوفی کی طرح

فریش رہو کلوز اپ کی طرح

خوبصورت رہو فیئر اینڈ لولی کی طرح

اور اسمارٹ رہو عابدہ پروین کی طرح

Funny
چینی بچہ پاکستانی بچے سے: یار میرے ابو کا چلتے چلتے انتقال ہوگیا۔

پاکستانی بچہ: بس یار چائنہ کی چیزوں کا یہی تو مسئلہ ہے۔

Funny
ٹیچربچے سے:شادی کے وقت دولہا کو گھوڑے پر کیوں بٹھایا جاتا ہے

بچہ: اس کو آخری موقع دیا جاتا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے بھاگ جا

Funny
میں تو یو نہی تنہا اپنی مستی میں گنگنا تا ہوا جارہا تھا فراز

اس نے مجھے روک کرپیار سے کہا چل بیٹا موبائل نکال

Funny
دنیا کے پانچ مشکل کام

ہتھنی کو ساڑھی بھاندھنا

مچھر کو بنیان پہنانا۔

چیونٹی کو ٹائی باندھنا

زرافے کی شیو کرنا

سردیوں میں آپ کا نہانا

Funny
جاپان نے چور پکڑنے کی ایک مشین تیار کی

جاپان میں اس مشین سے پانچ منٹ میں دس چور پکڑے گئے

امریکہ میں پانچ منٹ میں پچیس چور پکڑے گئے

برطانیہ میں پانچ منٹ میں تیس چور پکڑے گئے

اور کہیں یہ  مشین دو منٹ میں مشین چوری ہوگئی۔

Funny
لڑکا: سوٹ اچھا پہنا ہے

لڑکی: شکریہ

لڑکا: لپ اسٹک بہت اچھی لگائی ہے

لڑکی: شکریہ

لڑکا: میک اپ بھی بہت اچھا کیا ہے۔

لڑکی: شکریہ بھیا۔

لڑکا: اچھی پھر بھی نہیں لگ رہی۔

Funny
اب تو پیٹرول سستا ہوگیا فراز

پھر بھی وہ کہتا ہے کہ

آجامیں ہواﺅں میں اڑا کے لے چلوں

Funny
تیری میری دوستی کا ہے کیا خوب جلوا

پوری سردی گزر گئی تو نے مگر کھلایا نہیں گاجر کا حلوہ

Funny
میں نے کہا وہ میری زندگی ہے

دل نے کہا وہ مطلبی ہے

میں نے کہا اس کی قاتل ہر ادا ہے

دل نے کہا وہ پاگل گدھاہے

Funny
ایک مدت سے میری ماں نہیں سوئی فراز

انہیں بس ایک بار شک ہوا تھا کہ

مجھے رات کو لڑکی فون کرتی ہے

Funny
کبھی کبھی چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی بہت تکلیف دیتی ہیں

اگر میری بات پہ یقین نہیں تو سوئی پر بیٹھ کر دکھاﺅ

Funny
لڑکی کادل پانی کی طرح ہوتا ہے

لڑکے کا دل موبائل کی طرح ہوتا ہے

چاہے موبائل پانی میں گرے یا پانی موبائل پر گرے

خراب موبائل ہی ہوتا ہے۔

Funny
ایک کنجوس آدمی کی گرل فرینڈ نے پوچھا

جب ہماری منگنی ہوگی تب تم مجھے ایک رنگ دوگے نا

کنجوس آدمی: ضرور دوںگا بتاﺅ اپنا فون نمبر

Funny
جوتا چھپانے کی رسم کے وقت دولہے کی ایک سالی بولی

میں تو 1100لوںگی

دوسری بولی میں تو2100لوں گی

پیچھے سے ایک آدمی بولا

2310لے لو اس میں ایف ایم بھی ہے

Funny
بھکاری: ہیلو پیزا ہٹ

آپریٹر: یس سر

بھکاری: تین لارج پیزا، چھ چکن، دو پیپسی

آپریٹر: کس کے نام سے سر

بھکاری: اللہ کے نام پہ با با

Funny
غم جدائی میں بہت جام پیئے ہوں گے فراز

پر” سپرائٹ “ بجھائے پیاس باقی سب بکواس

Funny
سردار نے ایک پریشر کوکر خریدا اگلے دن واپس کردیا

دکاندار نے پوچھا واپس کیوں کیا

سردار بولا: گھر میں جوان بیٹیاں ہیں یہ سالا سیٹیاں مارتا ہے

Funny
آپ کیا جانو ہم کتنا یاد کرتے ہیں

مانویا نہ مانو ہر پل فریاد کرتے ہیں

روز خط لکھتے ہیں کارٹون نیٹ ورک کو

اور آپ کو پلے کرنے کی مانگ کرتے ہیں۔

Funny
لڑکی: سردار جی آپ کے پاس موبائل ہے تو پھر آپ نے لیٹر کیوں بھیجا۔

سردار: میں نے تمہیں فون کیا تھا۔ اندر سے کسی نے کہا ” پلیز ٹرائی لیٹر

Funny
پھول گرجاتے ہیں جب آپ آتے ہو

اندھے ہو ذرا دھیان سے چلا کرو گملوں سے کیوں ٹکراتے ہو

Funny
کل سے طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔

پھر ایک بابا نے کہا کہ تم پر جن کا سایہ ہے

کسی بڑے شیطان کوایس ایم ایس کرو۔

شکر خداکا تمہیں میسج کرنے کے بعد اب اچھا محسوس ہورہا ہے۔

Funny
ملازم ہانپتا کانپتا کمرے میں داخل ہوا بیگم صاحب وہ وہ۔

خاتون چونکتے ہوئے: ارے کیا ہوا کچھ بولو تو

ملازم: بیگم صاحبہ، صاحب کنویں میں گرگئے ہیں۔

بیگم ہنستے ہوئے بولیں: تونے مجھے خواہ مخواہ ڈرا دیا میں تو کنویں کا پانی نہیں پیتی۔

Funny
جب کسی پر برا وقت آتا ہے تو

اس کے سارے دوست اور رشتہ دار اس کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں

یقین نہیں آتا تو کسی کی بھی

شادی کی تصاویر دیکھ لینا

Funny
قرض دوستی کا ادا کون کرے گا

دوست نہ ہو تو دوستی کون کرے گا

اے خدا میرے دوستوں کو سلامت رکھنا

ورنہ میری شادی میں ڈانس کون کرے گا

Funny
استاد: بچو وعدہ کرو کبھی شراب سیگریٹ نہیں پیوگے

بچے: نہیں پیئیں گے

استاد: لڑکیوں کا پیچھا نہیں کروگے

بچے: نہیں کریں گے

استاد: لڑکیوں سے فلرٹ نہیں کروگے

بچے: نہیں کریں گے

استاد: اور اپنے وطن پہ زندگی قربان کرو گے

بچے: کردیں گے، ایسی زندگی کا اور کرنا بھی کیاہے

Funny
وہ مجھ سے میرے پیار کا حساب چاہتی ہے فراز

جس کی خود میٹرک میں حساب کی Supplyتھی۔

Funny
مجھے مصیبت میں دیکھ کر کہتی ہے وہ فراز

میرا بابو چھیل چھبیلا میں تو ناچوں گی

Funny
تلاش گمشدہ

ایک دل یکم تاریخ سے لاپتہ ہوگیا ہے

جن آنکھوں نے یہ دل چرایا ہے

ان سے درخواست ہے کہ یہ دل واپس کردیں

ورنہ جرمانے میں ان کا بھی دل چرایا جائے گا۔

دل نہ ملنے کا پتا: وفاکی گلی، محلہ محبتاں، ڈاک خانہ رسوائیاں، خاص مقام جدائیاں، تحصیل معشوقاں والی، ضلع عاشقاں والا۔

Funny
مچھر نے ایک آدمی کو دن میں کاٹا تو

وہ آدمی کہنے لگا کہ تم تو رات میں کاٹتے ہو

تو مچھر نے کہا کہ گھر کے حالات خراب ہیں

اس لیے اوور ٹائم کررہا ہوں۔

Funny
زندگی بے حال ہے

سر ہے نا تال ہے

میسج بوکس بھی کنگال ہے

کیا آپ کی ایس ایم ایس فیکٹری میں ہڑتال ہے

Funny
دوستی انسان کی ضرورت ہے

دلوں پر دوستوں کی حکومت ہے

آپ جیسے دوستوں کی وجہ سے یہاں ہیں ہم

ورنہ فلم انڈسٹری کو بھی ہماری ضرورت ہے

Funny
ایک چرسی رکشے میں بیٹھتے ہوئے بولا ٹاور چلو

رکشے والا: تم ٹاور پہ ہی کھڑے ہو

چرسی: یہ لوپچاس روپے اور آئندہ اتنا تیز رکشا مت چلانا

Funny
بیوی: چلیں نا کہیں چلتے ہیں اور ڈرائیونگ میں کروں گی

شوہر: اس کا مطلب ہے کہ جائیں گے کار میں اور آئیں گے اخبار میں

Funny
بزرگوں نے فرماےا ہے کہ

ایک عقلمند سے بات کرنا

ایک مہینے تک کتاب پڑھنے سے بہتر ہے

تو آج میں فارغ ہوں جب دل چاہے بات کرلےنا

Funny
پیار کو مت چھپاﺅ اسے ضرورت ہے جتانے کی

اپنی اچھائیوں کو مت چھپاﺅ انہیں ضرورت ہے بڑھانے کی

اب اور پر فیوم مت لگاﺅ تمہیں ضرورت ہے نہانے کی

Funny
باپ بیٹے سے: ساتھ والوں کی لڑکی کودیکھ وہ امتحان میں فرسٹ آئی ہے

لڑکا: اس کوہی تو دیکھا تھا تب ھی تو یہ نوبت آئی ہے

Funny
ایک تم ہو کہ چاند ستارے ہو

ایک تم ہو کہ جان سے پیارے ہو

ایک تم ہو کہ غم نہیں دیتے

ایک تم ہو کہ خوشبو بھرے ہو

اور ایک ہم ہیں کہ جھوٹ پہ جھوٹ بولے جارہے ہیں

Funny
سردار جی سے بیوی نے پیار سے کہا تم لاکھوں میں ایک ہو

سردار نے غصے سے کہا ایک تو میں ہوں

باقی ننانوے ہزار نو سو ننانوے کون ہیں

Funny
ٹیچر: آج تم لیٹ کیوں آئے اسکول آٹھ بجے شروع ہوتا ہے

شاگرد: سر آپ میرا انتظار مت کیا کریں اسکول شروع کرادیا کریں

Funny
نہ جانے کیوں آنکھیں نم ہیں فراز

کوئی تو ہے جو پیاز کتر رہا ہے

Funny
چراغ جلا ناتو پرانی رسمیں ہیں فراز

اب تو میرے شہر کے لوگ انسانوں کو جلادیتے ہیں

Funny
ایک آدمی بابا جی سے: میں امریکہ جانا چاہتا ہوں مگر کام نہیں بنتا

باباجی: صبح سورج نکلنے کے بعد تین سوبار ”القاعدہ“ پڑھاکرو

امریکہ والے خود آکر لے جائیںگے

Funny
پٹھان اپنا رشتہ دیکھنے گیا

گھروالوں نے کہا دونوں کو اکیلا چھوڑ دو

پٹھان لڑکی سے :باجی آپ کتنے بہن بھائی ہیں

Funny
مریض: مجھے عجیب سی بےماری ہوگئی ہے

جب میری بیوی بولتی ہے تو مجھے کچھ سنائی نہیں دیتا

ڈاکٹر: یہ بیماری نہیں اللہ کی نعمت ہے

Funny
ایک پٹھان سردار جی سے

جب میں چھوٹا تھا تو مینار ِپاکستان سے گر گیا تھا

سردار: اچھا تم زندہ بچ گئے تھے یا مرگئے تھے

پٹھان : ابے میں تو چھوٹا تھا مجھے کیا پتا

Funny
سرکٹ:بھائی جیل کو ہندی میں حوالات کیوں کہتے ہیں

منابھائی: کیوں کہ جیل میں کھانے کو صرف ہوا اور لات ملتی ہے

Funny
ایک شخص :جانتے ہو میں کون ہوں

دوسرا: نہیں جانتا

پہلا: بےوقوف میں

دوسرا: بس بس مجھے پتا چل گےا کہ آپ بے وقوف ہیں

Funny
میری ایس ایم ایس کے چرچے جہاں میں ہونے لگے

لوگ میرے دیوانے ہونے لگے

خوش نصیب ہو تم جو تمھیں ایس ایم ایس ملا

جسے نہیں ملا وہ موبائل پٹخ پٹخ کے رونے لگے

Funny
عرض کیا ہے

ایک بے وفا کو نہ آیا ہماری وفا کا یقین

ہم نے کہا مرجائیں گے اس نے کہا آمین

Funny
ان لڑکیوں سے دل لگانا ایک بھول ہے

ان کے پیچھے اتنا بھاگنا فضول ہے

جس دن کسی لڑکی نے کہہ دیا آئی لویو

تو سمجھ جانا اس دن اپریل فول ہے

Funny
دل میں تم، دھڑکن میں تم، آنکھوں میں تم

سانسوں میں تم، جہاں بھی دیکھوں بس تم ہی تم

ڈیٹول والی آنٹی سچ کہتی ہیں

جراثیم ہر جگہ موجود ہوتے ہیں

Funny
ایک فقیر بچی سے: اللہ کے نام پر دے بیٹا

بچی: میں بیٹا نہیں بیٹی ہوں

فقیر: اللہ کے نام پر دے بیٹی

بچی: میرا نام جمیلہ ہے

فقیر: اللہ کے نام پر دے جمیلہ

بچی: میراپورا نام جمیلہ پروین ہے

فقیر: اللہ کے نام پر دے جمیلہ پروین

بچی: یہ ہوئی نا بات اب معاف کرو بابا

Funny
ایک سردار اپنے باپ کی قبر پہ گیا

اسے ابو کہہ کر پکارا لیکن اندر سے

جواب نہ آیا

تو سردارجی قبر پر لکھ کر چلے آئے

ایسا کروگے تو کون آئے گا

Funny
ایک سردار آفس کی 25 ویں منزل پہ تھا

ایک آدمی نے آکر بولا گلاب سنگھ

تمہاری بیٹی گھر سے بھاگ گئی ہے۔

یہ سنتے ہی سردار نے 25 ویں منزل سے چھلانگ لگادی

گرتے ہوئے اسے 15ویں منزل میں یاد آےا کہ

اس کی کوئی بیٹی نہیں ہے

10 ویں منزل پہ یاد آیا کہ ابھی تو اس کی شادی بھی نہیں ہوئی ہے

اور پہلی منزل پہ یاد آیا کہ اس کا نام تو گلاب سنگھ ہی نہیں ہے

Funny
بس اسٹاپ پہ لڑکی کو دیکھ کر لڑکا بولا: تو میری جان ہے تو میرا ایمان ہے۔

لڑکی نے اپنی چپل اتاری تو لڑکا بولا: میں بھی پاکستا ن ہوں تو بھی پاکستان ہے۔

Funny
جھوٹا پینے سے محبت بڑھتی ہے فراز

یہ کہہ کر وہ کنجوس میری ساری بوتل پی گیا

Funny
گجنی دیکھنے کے بعد اندزاہ ہوا کہ میں بھی عامر خان سے کم نہیں ۔

میں بھی پڑھتا ہوں، لکھتا ہوں،سمجھتا ہوں پھر 15 منٹ بعد سب بھول جاتا ہوں

Funny
کیا آنکھیں ہیں کیا صورت ہے، کیا چہرہ ہے آپ نے پایا ہے ۔

جیسے پیپل کے درخت سے بھوت اتر آیا ہے

Funny
ایک سردار کو ایس ایم ایس آیا کہ”بھیجنے والا عقلمند ہے اور پڑھنے والا گدھا

عقلمند سردار نے غصے میں میسج کیا کہ ”بھیجنے والا گدھا ہے اور پڑھنے والا

Funny
ایک سردار نے اپنے موبائل کے ساتھ قینچی لٹکارکھی تھی

کسی نے پوچھا سردارجی یہ کیا ہے

سردار کبھی کسی کی کال کاٹنی بھی پڑتی ہے

Funny
بیوی :میں تمہاری زندگی کی کتاب ہوں

شوہر:یہی تو افسوس ہے اگر کیلنڈر ہوتی تو ہر سال بدل لیتا

Funny
نہ پوچھ تیری جدائی کے لمحے میں نے کیسے بتائے

پانی میں سرف ملاکے اسڑےسے بلبلے بنائے

Funny
نہ چاند ہوگا نہ ستارے ہوں گے

کیا ہم ہمیشہ کنوارے ہوں گے

اس دنیا میں کتنوں کے نکاح ہوں گے

کیا ہمارے نصیب میں صرف نکاح کے چھوارے ہوں گے

Funny
میرے عاشق کا حال مت پوچھو

سر کے بل مجھ سے ملنے آتا ہے

جب ملا تھا تو تھا کروڑ پتی

ریڑھی پتی کی اب لگاتا ہے

Funny
ان کے آنے کی بات کرتے ہو

دل جلانے کی بات کرتے ہو

ہم نے صبح سے منہ نہیں دھویا

تم نہانے کی بات کرتے ہو

Funny
ان کے بغیر زندگی کی خوشیاں ادھوری ہیں

بڑے لوگوں کے لیے چمچے ضروری ہیں

Funny
جن لوگوں کے دو چار چمچے نہیں ہوتے

دنیا میں ان لوگوں کے چرچے نہیں ہوتے

Funny
چمچوں اور لوٹوں کے کوئی اصول نہیں ہوتے

اسی لیے تو یہ عوام میں مقبول نہیں ہوتے

Funny
سکوں چھینا تھا لوگوں کا نہ تم بھی چین پاؤ گے

مسلمانوں کے ہر گھر سے یونہی بش جوتےکھاؤ گے

حساب اپنی تباہی کا یہ دنیا تم سے لے لیگی

بتا پھر لعنتی چہرہ کہاں کس سے چھپاؤ گے

Funny
کبھی کبھی لیٹ کر سوچتا ہوں فراز

اگر بیٹھ کر سوچ لوں تو کون سی قیامت آ جائے گی

زندگی کے خانے میں

کچھ نہیں زندگی کے خانے میں

عمر گزری فقط نہانے میں

Funny
کیا ہوا جو سامنے کے چار دانت ٹوٹ گئے

کبھی کھل کر بھی مسکرایا کرو

Funny
محبت میں یہ حالت ہے اس مرجانے کی

بھوکا سو جاتا ہے طلب نہیں رہتی کھانے کی

Funny
تیری خاطر ساری دنیا کو چھوڑا میں نے

اب کہتی ہو کوئی ضرورت نہیں یہاں آنے کی

Funny
اس کے ہونٹوں پہ میرا نام نہیں ہے

اسی لیے یہ بندہ بدنام نہیں ہے

Funny
میں اپنی غزلوں کو سجاتا ہوں ایسے کرینے سے

کوئی گنجا بھی بالوں کو ایسے رنگ نہیں کرتا

Funny
سوچتا ہوں کسی ہم عمر سے اظہار کر ہی دوں

کسی کا کیا جائے گا ذرا قسمت آزمانے میں

Funny
جس دوست کا بچپن میں مال کھایا تھا

اب مصروف ہوں قسطیں چکانے میں

Funny
جس خوش نصیب کو بنگلہ گاڑی میسر ہوں

ایسا نوجوان حسینوں کی جان ہوتا ہے

Funny
ہم تو سچے دل سے دوستی کرتے ہیں

مگر دوست ہم سے بے وفائی کرتے رہتے ہیں

Funny
روز ملنے کی فرمائش نہ کر

اب کرایہ بہت بڑھ گیا ہے

پہلے خوابوں میں ملنا تھا آساں

اب تو ریٹ انکا بھی چڑھ گیا ہے

Funny
اے دوست تو اتنی مہربانی کر دے

اپنی دولت مجھ پہ قربانی کر دے

Funny
کھا گئے مرغی کی ٹانگ دوست میرے

میں لوگوں سے ہاتھ ملانے میں رہ گیا

Funny
انور میری نظر کو یہ کس کی نظر لگی

گوبھی کا بھول مجھ کو لگتا ہے گلاب کا

Funny
ہاتھوں میں تھے گلاب مگر شادی سے پہلے

ہوتے تھے ہم نواب مگر شادی سے پہلے

Funny
صد شکر اب جو روکھی بھی مل جائے وقت پر

کھاتے تھے ہم کباب مگر شادی سے پہلے

Funny
جب تک لڑکا لڑکی بھاگ نہ جائیں

محلے والوں کو پیار سچا نہیں لگتا

Funny
صحن میں دوڑنے پھرنے کے ہم نہیں قائل

جو ساس ہی کو نہ پٹکے، وہ بہو کیا ہے

Funny
کچھ دن بڑی گرم جوشی ہوتی ہے پیار میں

پھر کوئی غلط فہمی کا شکار ہوتا ہے

Funny
جس زندگی کو سمجھا تھا اپنا

وہ بھی ہمیں ادھاری ملی ہے

Funny
ہم ایک بار جہاں رہائش پذیر ہو جائیں

گرد ونواع کے لوگ ہو کے پریشان بھاگتے ہیں

Funny
جس نے زندگی بھر حسینوں کی ڈانٹیں سہی ہوں

ایسے عاشق کو پارٹی کی شان کہنا ہی پڑتا ہے

Funny
کھڑ کی سے دیکھا تو گلی میں کو ئی نہیں تھا فراز

گلی سے دیکھا تو کھڑکی میں کوئی نہیں تھا

Funny
ایسے بھی لوگ ہماری نظر سے گزرے ہیں

جو ظاہر میں پارسا اندر سے شیطان ہوتے ہیں

Funny
ہم ان کی باتوں پہ غور کرتے ہیں

اور وہ ہماری ہر بات اگنور کرتے ہیں

جو پوچھا ان کی بے رخی کا سبب

ڈانٹ کر بولے آپ ہمیں بور کرتے ہیں

Funny
جہاں سامعین کے ہاتھوں میں انڈے ہوں

کوئی بہانہ بنا کر کھسک جایا کرو

Funny
ہم جب پیار سے مخاطب کرتے ہیں انہیں

ہاتھ میں سینڈل منہ میں گالی یہی حسب معمول ہوتا ہے

Funny
یہ جو ایک آنکھ بند ہے تمہاری

کسی رانگ نمبر پہ ملائی تو ہو گی

Funny
جو پیار کرو گے رسوائی تو ہو گی

پولیس سے کبھی کبھار پٹائی تو ہو گی

Funny
اپنی بھی دو بیویاں ہوتی تو کتنا اچھا ہوتا

ایک سر کھانے کے لیے دوسری کان کھانے کے لیے

Funny
بیوی کچن سے: اجی سنتے ہو میں دن بدن خوبصورت ہوتی جا رہی ہوں۔

میاں: اچھا وہ کیسے۔

بیوی: اب تو مجھ سے روٹیاں بھی جلنے لگی ہیں۔

Funny
محبتوں میں یہی خوف کیوں مسلط رہتا ہے فراز

کہیں میرے سوا کسی اور سے تو محبت نہیں اسے

Funny
پہلا سردار: یارا یہ موٹر سائیکل اتنا تیز کیوں کر دیا

دوسرا سردار: بریک فیل ہو گیا ہے اس سے پہلے کہ ایکسیڈنٹ ہو جائے جلدی سے گھر پہنچ جاتے ہیں

Funny
اس سال سعودی حکومت نے پاکستان کی دو حج درخواستیں نامنظور کی ہیں

پہلی درخواست ہمارے صدرِ پاکستان کی ہے

جو اس لئے نامنظور کر دی گئی تاکہ جمرات پر حاجیوں کو پریشانی نا ہو کہ پتھر کس شیطان کو مارنے ہیں

اور دوسری درخواست الطاف بھائی کی ہے

اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اسلام ٹیلیفونک حج کی اجازت نہیں دیتا ہے

Funny
فیڈرل تعلیمی بورڈ اور ملتان تعلیمی بورڈ کے سوالات میں فرق

فیڈرل تعلیمی بورڈ: آپ کا نام کیا ہے دس نمبر

ملتان تعلیمی بورڈ: آپ کا نام کیا ہے، اس کے اجزاء کون کون سے ہیں، اس کی مماثلت اور تضاد کو پانچ پانچ مثالوں سے واضح کیجئے، اور گراف کی مدد سے اس کے چھوٹے اور پڑے اعداد کو نمایاں کریں۔ دو نمبر

Funny
ایک بات ہمیشہ یاد رکھئے: قلم کی اہمیت تلوار سے زیادہ ہوتی ہے

کیونکہ

تلوار سے شلوار میں نالا نہیں ڈالا جا سکتا ہے

Funny
دنیا گول ہے

چوہا بلی سے ڈرتا ہے اور بلی کتے سے

کتا بھیڑیئے سے ڈرتا ہے اور بھڑیا گینڈے سے

گینڈا چیتے سے ڈرتا ہے اور چیتا ہاتھی سے

ہاتھی شیر سے ڈرتا ہے اور شیر آدمی سے

آدمی بیوی سے ڈرتا ہے اور بیوی

۔

۔

چوہے سے

نتیجہ: دنیا گول ہے

Funny
دل کو سب سے زیادہ درد کب ہوتا ہے

فیل ہونے پر؟

نہیں

پیار میں دھوکہ کھانے پر؟

یہ بھی نہیں

چوٹ لگنے پر؟

نہیں

دل کو سب سے زیادہ درد اسوقت ہوتا ہے

جب آپ اپنا موبائل چارجنگ کے لئے لگا کر جاؤ

اور دو گھنٹے بعد آ کر دیکھو کہ سوئچ ہلا ہوا ہے۔

Funny
سردار جی: تمھیں شرم نہیں آتی تمہارا باپ درزی ہے اور تمہاری قمیض پھٹی ہوئی ہے

دوسرا سردار: شرم تو تمہیں بھی نہیں آتی ہے تمہارا باپ دانتوں کا ڈاکٹر ہے

اور تمہارا چھوٹا بھائی بغیر دانتوں کے پیدا ہوا ہے

Funny
ٹیکنالوجی کی بھی کچھ حدوں تک محدود ہے

یہ درست ہے کہ گوگل دنیا کا سب سے بڑا اور بہتر ڈھونڈنے والا انجن ہے

لیکن یہ میری چپل نہیں ڈھونڈ سکتا جو پچھلے جمعہ کو مسجد میں کھو گئی تھی

فیر کی فائدہ گوگل دا؟

Funny
ان بارشوں سے کہ دو کہیں اور جا کے برسیں

یہ پاکستان ہے یہاں چیکڑ ہو جاتا ہے

Funny
ایک سردار جنگل سے گزر رہا تھا

ایک چڑیل نے روکا اور کہا

ہو ہو ہو ہا ہاہا

میں چڑیل ہوں

سردار: جانتاہوں کمینی

تیری ایک بہن میرے گھرمیں بھی ہے

Funny
ایک پٹھان پائلٹ جہاز لینڈ کر کے باہر آیا تو سٹاف نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا

اور اس کی یونیفارم اتارنے میں اس کی مدد کرنے لگے

پٹھان پائلٹ: آج ہم نے انڈیا کے 2 جہاز اور 3 ٹینک تباہ کر دیئے۔

ایک آدمی بولا بس ایک غلطی ہو گئی آپ سے

پٹھان پائلٹ: وہ کونسی؟

آدمی: انڈیا کی تباہی کر کے انڈیا میں ہی لینڈ کر گئے ہیں آپ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *