MCQs اُردو گرائمر مکمل

Click down to read more

#اردو گراٸمر مکمل Mcqs

#س1
لفظ کا لغوی معنی کیا ہے؟
1⃣منہ سے نکالنا✔
2⃣گفتگو کرنا
3⃣آواز دینا
4⃣باہو کرنا

#س2
لفظ کی کتنی اقسام ہیں ؟
1⃣چار
2⃣دو✔ 👈 کلمہ ۔ مہمل
3⃣چھ
4⃣آٹھ

#س3
ایسا لفظ جو معنی رکھتا ہو اور سننے والا اس کا مطلب آسانی سے سمجھے، کیا کہلاتا ہے ؟
1⃣جملہ
2⃣فقرہ
3⃣کلمہ✔
4⃣مہمل

#س4
ایسا لفظ جو نہ معنی رکھتا ہو اور نہ سننے والا اس کا مطلب آسانی سے سمجھے، کیا کہلاتا ہے ؟
1⃣مرکب
2⃣اسمیہ
3⃣مہمل✔
4⃣کلمہ

#س5
کلمہ کی کتنی اقسام ہیں ؟
1⃣پانچ
2⃣چھ
3⃣تین✔ 👈 اسم ۔ فعل۔ حرف
4⃣چار

#س6
کسی شخص، جگہ یا چیز کے نام کو کہتے ہیں ؟
1⃣کلمہ
2⃣حرف
3⃣فعل
4⃣اسم✔

#س7
وہ کلمہ جس میں کسی کام کا کرنا یا ہونا کسی زمانے میں پایا جاۓ، کیا کہلاتا ہے ؟
1⃣فعل✔
2⃣جامد
3⃣مشتق
4⃣ماضی

س8
وہ کلمہ جو اکیلا مفہوم ادا نہیں کرتا بلکہ لفظوں کے ساتھ مل کر معنی دیتا ہے ؟
1⃣کلمہ
2⃣حرف✔
3⃣مذکر
4⃣واحد

س9
بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی کتنی قسمیں ہیں ؟
1⃣پانچ
2⃣دو
3⃣تین✔ 👈 جامد ۔ مشتق ۔ مصدر
4⃣چار

س10
وہ اسم جو نہ تو خود کسی دوسرے لفظ سے نکلا ہو اور نہ اس سے کوٸی دوسرا لفظ بنتا ہو، کیا کہلاتا ہے ؟
1⃣مشتق
2⃣واحد
3⃣جامد✔
4⃣مصدر

#س11
وہ اسم جو مصدر سے بنا ہو لیکن اس سے کوٸی دوسرا لفظ نہ بنے، کیا کہلاتا ہے ؟
1⃣جمع
2⃣واحد
3⃣مصدر
4⃣مشتق✔

#س12
وہ اسم جو خود تو کسی لفظ سے نہ بنے مگر اس سے دوسرے کلمے بنیں، کیا کہلاتا ہے ؟
1⃣جامد
2⃣مصدر✔
3⃣مشتق
4⃣اسم فعل

#س13
معنی کے لحاظ سے اسم کی کتنی قسمیں ہیں ؟
1⃣پانچ
2⃣دو✔ 👈 اسم معرفہ ۔ اسم نکرہ
3⃣تین
4⃣چار

#س14
وہ اسم جو کسی خاص شخص ، جگہ یا چیز کا نام ہو، کیا کہلاتا ہے ؟
1⃣مشتق
2⃣اسم معرفہ✔
3⃣اسم نکرہ
4⃣جامد

#س15
وہ اسم جو کسی عام شخص ، جگہ یا چیز کا نام ہو، کیا کہلاتا ہے ؟
1⃣اسم نکرہ✔
2⃣مصدر
3⃣اسم معرفہ
4⃣اسم علم

#س16
علم کا لفظی معنی کیا ہے ؟
1⃣علامت✔
2⃣راٹی
3⃣عالم
4⃣تعلیم

#س17
اسم معرفہ کی کتنی قسمیں ہیں؟
1⃣پانچ
2⃣دو
3⃣تین
4⃣چار✔ 👈اسم علم۔اسم ضمیر۔اسم موصول۔اسم اشارہ۔

#س18
وہ کونسا اسم ہے جو مقامات یا اشخاص کیلۓ علامت یا پہچان کا کام دیں ؟
1⃣اسم جامد
2⃣اسم معرفہ
3⃣اسم فاعل
4⃣اسم علم✔

#س19
وہ کونسا اسم ہے جو کسی دوسرے اسم کی جگہ استعمال ہو ؟
1⃣اسم مفعول
2⃣اسم ضمیر✔
3⃣اسم مشتق
4⃣اسم کل

#س20
وہ اسم نا تمام ہے کہ جب تک اس کیساتھ کوٸی اور جملہ نہ لگایا جاۓ وہ اپنے معنی نہیں دیتا ؟
1⃣اسم جامد
2⃣اسم علم
3⃣اسم موصول✔
4⃣اسم آلہ

#س21
وہ اسم جو کسی شخص یا جگہ یا چیز کی طرف بطور اشارہ استعمال ہو ؟
1⃣اسم جامد
2⃣اسم علم
3⃣اسم موصول
4⃣اسم اشارہ✔

#س22
اسم علم کی کتنی قسمیں ہیں ؟
1⃣پانچ ✔ 👈 لقب ۔ خطاب ۔ تخلص ۔ عرف ۔ کنیت
2⃣چھ
3⃣تین
4⃣چار

#س23
وہ نام جو کسی خاص صفت اور خوبی کی وجہ سے لوگوں میں مشہور ہو جاۓ ، کیا کہلاتا ہے ؟
1⃣خطاب
2⃣تخلص
3⃣لقب✔
4⃣عرف

#س24
وہ اعزازی نام جو حکومت یا قوم کی جانب سے کسی شخص کو اس کی علمی یا قومی خدمت کے بدلے میں دیا جاۓ، کیا کہلاتا ہے؟
1⃣خطاب✔
2⃣عرف
3⃣اسم علم
4⃣اسم معرفہ

س25
وہ چھوٹا سا نام کیا ہے ، جو شعرا ٕ اپنے اشعار میں اصلی نام کی جگہ استعمال کرتے ہیں ؟
1⃣عرف
2⃣خطاب
3⃣لقب
4⃣تخلص✔

#س26
وہ کونسا نام ہے جو پیار یا حقارت کی وجہ سے مشہور ہو جاۓ ؟
1⃣عرف✔
2⃣خطاب
3⃣لقب
4⃣تخلص

#س27
وہ نام جوماں یا باپ یا بیٹے کی نسبت سے رکھا جاتا ہے، اسے کیا کہتے ہیں؟
1⃣لقب
2⃣کنیت✔
3⃣عرف
4⃣تخلص

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *