
دل کا سکوں ہے یہ شہر مدینہ
اتنا حسین ہے نہ کوئی نگینہ
نورِ الہی کی رِم جھم سے خالی
نہ کوئی ہے لمحہ نہ کوئی مہینہ
کیسی یہ خوشبو کیسا کرشمہ
عطر سے بھی بڑھ کر انکا پسینہ
پکڑا ہے دامن جس نے بھی انکا
ڈوبہ کبھی نہ پھر اس کا سفینہ
درود وسلام پڑھے صبح و شام
غلامِ محمد ﷺکا ہے یہ خزینہ
خاکِ مدینہ میں ایسی شفا ہے
شاہد رہے نہ مرض بھی دیرینہ
Leave a Reply